سوال (633)

مولانا مودودی صاحب اور مفتی تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ کے تراجم کے بارے کیا خیال ہے ؟

جواب

مولانا مودودی کے ترجمے کے متعلق ہمارے استاد شیخ الحدیث عبد السلام بن محمد رحمہ اللّٰہ نے مجھے بتایا تھا کہ وہ تقریباً سارا ہی مولانا ابو الکلام آزاد کے ترجمے کا چربہ ہے۔ مفتی عثمانی صاحب کا ترجمہ عام فہم ہے۔ بہت زیادہ پڑھا نہیں۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

ہمارے شیخ مولانا اسلم شاہدروی صاحب حفظہ اللہ نے ایک دن بتایا تھا کہ مولانا مودودی رحمہ اللہ کے ترجمے سے اگر وہ الفاظ نکال دیے جائیں جن میں وہ تاویلات کا سہارا لیتے ہیں تو وہ ترجمہ بہت مفید ہے ، استاذ گرامی سعید مجتبيٰ سعیدی صاحب حفظہ اللہ سے بھی مودودی صاحب رحمہ اللہ کے ترجمے کی بہت تعریف سنی ہے

فضیلۃ الباحث شہریار بن آصف حفظہ اللہ