سوال 6898
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شیوخ محترم مونچھوں کو پست کرنا چاہیے یا منڈوانا چاہیے افضل عمل کونسا ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مونچھوں کو پست کرنا اور منڈوانا دونوں ہی جائز ہیں۔ اس معاملے میں سختی والا رویہ درست نہیں۔ اس لیے کہ جب ہم مونڈتے ہیں تو وہ بھی ایک لحاظ سے کاٹنا ہی ہوتا ہے۔ اس لیے اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ جب مونڈتے ہیں تو یہ دوبارہ اگ آتی ہیں اور وہ اوپر سے کاٹی ہی جاتی ہیں۔ اس کا تعلق عرف سے ہے آپ ایک عمومی سلسلہ دیکھیں کہ بزرگ آدمی جس کی داڑھی سفید ہے وہ اگر مونچھیں بڑی رکھے گا تو وہ تھوڑا سا عجیب لگے گا اسی طریقے سے نوجوان اگر مونڈ دے گا تو بڑا عجیب سا لگے گا لہٰذا یہ عرف کے اعتبار سے دونوں ہی جائز ہیں۔ اس میں سختی والا رویہ درست نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




