سوال (787)

مطلقہ مدخولہ اور غیر مدخولہ کی عدت کیا ہے؟

جواب

مطلقہ غیر مدخولہ کی کوئی عدت نہیں ہے، مطلقہ مدخولہ اگر حاملہ ہے تو عدت وضع حمل ہے، اگر حاملہ نہیں ہے تو عدت تین حیض ہے، اگر آئسہ ہے تو عدت تین ماہ ہے۔

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ