سوال (5721)
معاویہ نام کا معنی کیا ہے؟
جواب
لغوی اعتبار سے ایک لفظ کے کئی معانی ہوتے ہیں، یہ یاد رکھیں کہ جو نام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان سے پکار دیا ہے، لا محالہ اس کا صحیح معنیٰ موجود ہے، خواہ ہم اس معنیٰ تک پہنچے یا نہ پہنچے، اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت تھی کہ آپ غلط معنیٰ والے نام کو تبدیل کرتے تھے، معاویہ کا معنیٰ قوت والا، مددگار اور مساعد ہے، المعاویہ الگ ہے، معاویہ الگ ہے، خوامخواہ اس پر شور کیا جاتا ہے، تجاہل عارفانہ سے کام لیا جاتا ہے، تمام مسلمانوں نے ہر دور میں یہ نام استعمال کیا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ