سوال (466)

مباح کی مستقل حیثیت ہوتی ہے یا یہ کسی نہ کسی سطح پر جا کر یہ اوامر یا نواہی میں داخل ہوجاتا ہے ؟

جواب

مباح فی ذاتہ امر، نہی ،ثواب، عقاب کے تحت نہیں آتا ہے ۔

“لكن تجري فيه أحكام الخمسة التكليفية بحسب ما يؤول إليه”
على سبيل المثال:

سفر کرنا من حیث الاصل مباح ہے ، لیکن نماز کے لیے سفر کرنا واجب ہے ، عمرہ کے ارادہ سے سفر مستحب ہے ، حرام کام کے یہ سفر کرنا حرام ہے ، سیر و تفریح کے لیے مباح ہے۔ علی ہذا القیاس ۔

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ