سوال (4325)
شیوخ کرام خواب کی تعبیر مطلوب ہے، ایک شخص کو خواب یہ آیا ہے کہ باپردہ خاتون باہر سے آئی ہے اور اور اس کے دو عالم بھی تھے، چاچا مبارک سے دعا کروانے کے لیے (چاچا مبارک تقریباً 14 سال سے بستر پر مرض میں مبتلا ہیں، بلکل نابینہ ہیں اور ان کی عمر بھی تقریباً 100 کے قریب ہوگی۔ تو وہ دعا کر رہا تھا۔ اس شخص نے دیکھا، آج تقریباً 10 بجے دن آرام میں تھا، اور اس کے بعد جب 12 بجے فیسبک کھولا گیا تو ایک پوسٹ دیکھی جو کہ خواب دیکھنے والے کے چھوٹے بھائی نے لگائی ہوئی تھی، پوسٹ لگی ہوئی تھی کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ والی کہ وہ مستجاب الدعوات تھے۔
جواب
شیخ عبد الکریم انڑ اور شیخ زاھد حسین دونوں کے مابین رشتہ نیک عورت کی بدولت جڑا ہے اور اللہ اس تعلق کو مزید مبارک بنائے گا۔ ان شاءاللہ، واللہ اعلم۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
سائل: جی شیخ۔ لیکن جس شخص نے خواب دیکھا ہے اسکا اور اسکے چچا کا کوئی تعلق نہیں ان دونوں سے۔ اور وہ چچا تو انکو جانتے بھی نہیں۔ اور کافی عرصے سے وہ بیمار ہیں۔ بالکل نابینہ ہیں۔
جواب: خواب دیکھنے والا شادی شدہ ہے؟
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
سائل: جی شیخ
جواب: صاحب خواب کے خاندان اور شیخین کے مابین کسی مبارک رشتہ کے جڑنے کی تعبیر لگ رہی ہے۔
واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ