سوال        6791

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شوہر نے میں تمہیں آزاد کرتا ہوں، میں تمہیں ازاد کرتا ہوں، بیوی نے کہا: یہ آپ صحیح نہیں کہہ رہے ایسے الفاظ نہیں کہنے چاہیے”شوہر نے کہا میں تمہیں ساتھ نہیں رکھنا چاہتا میں تمہیں لکھ کر بھی دے دوں گا” اور اس سے پہلے بھی یہ الفاظ ایک دفعہ کہہ چکے ہیں اب موجودہ الفاظ کے بعد کیا صورتحال ہوگی؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
مبہم الفاظ پر اہل علم یہ حل بتاتے ہیں کہ کہنے والے سے نیت پوچھی جائے گی۔ اگر الفاظ کہتے وقت اس کی نیت طلاق کی تھی تو طلاق متصور ہو گی اور اگر نیت طلاق کی نہ ہو محض ڈراوا دینا ہو تو طلاق نہیں ہو گی۔
واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الشیخ نصیر علوی حفظہ اللہ