سوال (3217)
میاں بیوی کی اپنی اولاد نہیں ہے، کسی سے لڑکی لے کر پالی ہوئی ہے، کیا اپنی زندگی میں یہ میاں بیوی اپنا گھر اس منہ بولی بیٹی کو دے سکتے ہیں؟
جواب
ثلث تک دے سکتے ہیں بس۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
اگر دیگر وارثین کو محروم کرنا مقصد نہ ہو تو پھر اپنی زندگی میں پورا گھر بھی دے سکتے ہیں، ایک ثلث کا تعلق وصیت کے ساتھ ہے، جو کہ وفات کے بعد نافذ ہوتی ہے۔
فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ