سوال (3032)
شیخ بہت ساری ایسی تحریریں آتیں ہیں، جن میں محدثین کی باتیں ذکر کی ہوتی ہیں اور حوالہ بھی دیا ہوتا ہے۔ لیکن حوالے ایسے ایسے کہ ان کتابوں کا کبھی نام بھی نہیں سنا ہوتا۔ اب اگر ان باتوں کی تصدیق کرنی ہو تو کیسے کریں؟ کیونکہ بغیر تحقیق کے آگے بات نہیں کرنی چاہیے؟
جواب
اس کو آپ دو طریقے سے حل کر سکتے ہیں، سب سے بہترین اور اولی طریقہ یہ ہے کہ وہ صاحب تحریر سے بات کی جائے، کیونکہ وہ اپنی تحریر کے حوالے کا ذمے دار ہے، اگر ایسا نہیں ہو پا رہا تو نیٹ پر سرچ کیا جائے، یا واٹسیپ کے ذریعے علماء کو بھیج دیا جائے، ایسے بھی ہو سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ