سوال (4870)
محرم میں کالے رنگ کے کپڑے پہنا کیسا ہے؟ شرعاً رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ
جواب
محرم وغیر محروم دونوں میں بلیک کلر کا لباس پہننا جائز ہے، البتہ محرم الحرام میں یہ روافض وشیعہ کی خاص علامت ہے تو اس سے اجتناب کرنا چاہیے ہے تا کہ دوسروں تک کوئی برا تاثر نہیں جاے اور اگر کسی علاقے میں یہ گمراہ لوگ نہیں ہیں تو تب ان ایام میں بھی پہن سکتے ہیں۔والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ
سوال: ہم نے سنا ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کالا لباس منع کیا ہے؟ تو اس کی کیا حقیقت ہے؟
جواب: اہل تشیع کی کتابوں میں موجود ہے کہ یہ جہنمیوں کا لباس ہے، مگر ان کی تمام تر روایات پائے ثبوت کو نہیں پہنچتی ہیں، مبنی پر جھوٹ ہیں، کالا لباس اور کالا کڑتا پہننا امام بخاری رحمہ اللہ نے ثابت کیا ہے، لباس کوئی بھی منع نہیں ہے، الا یہ کہ کوئی دلیل مل جائے، جو روکتے ہیں، ان کے پاس کوئی بھی دلیل موجود نہیں ہے، محرم الحرام میں مشابہت ہوتی ہے، اس لیے ان دنوں میں یہ لباس نہیں پہننا چاہیے، باقی عام دنوں میں یہ لباس مرد اور عورت کے لیے جائز ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کالا لباس اور کالا جبہ بھی تھا، اس کے دلائل موجود ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ام خالد کو کالا لباس پہنایا بھی تھا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ