سوال (5066)
محرم الحرام میں شادی کرنا جائز ہے؟
جواب
شادی کسی بھی مہینے میں کی جا سکتی ہے، مباح امر ہے، جائز معاملہ ہے، بس حالت احرام نہ ہو یا شرعاً ایسی کوئی اور پابندی ہو، لیکن مہینے کے اعتبار سے کوئی بھی پابندی نہیں ہے، البتہ اگر کسی کے ذہن میں یہ ہے کہ سوگ مناتے ہیں، ہم خوشی منائیں، یہ ایسے ہی ہے کہ بدعت کا جواب بدعت سے دینا، باقی اگر اتفاق ہوگیا ہے، ترتیب ایسی بن گئی ہے تو کوئی بات نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ