سوال (350)

الخنثی(مخنث) کی پیدائش کیسے ہو تی ہے ؟ اور یہ بتائیں کہ اس پر کس قسم کے احکامات نافذ ہوں گے ؟

جواب

اس کی پیدائش بھی عام انسانوں کی طرح ہوتی ہے، باقی اللہ جسے دے یہ اسی کی مرضی ہے۔
علماء نے خنثی کی تین اقسام بیان کی ہیں :
(1) : خنثی مذکر : جس کا تخلیقی رجحان مردوں کی طرف ذیادہ ہو تو اس پر مردوں کے احکام لاگو ہوتے ہیں ۔
(2) : خنثی مؤنث : جس کا تخلیقی رجحان عورتوں کی طرف ذیادہ ہو تو اس پر خواتین کے احکام لاگو ہوتے ہیں۔
(3) : خنثی مشکل : جو دونوں جنس کی طرف برابر کا تخلیقی رجحان رکھتا ہو (یہ بہت کم ہوتے ہیں) تو اس کے لئے اہل حل و عقد علماء زمانے کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے احکامات شرعیہ بیان کریں گے ۔
باقی وراثت میں جس جنس کے ذیادہ قریب ہونگے ،اسی حساب سے وراثت ملے گی ۔
واللہ اعلم وعلمہ اتم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ