سوال (3194)

علماء سے ایک سوال ہے کہ کیا ایک مخنث جس کی مشابہت عورتوں سے زیادہ ہو تو کیا روزمرہ کے معاملات میں بھی ان پر عورتوں والے احکامات لاگو ہونگے۔ یعنی پردے کے معاملے میں اور اسی طرح غیر محرم سے ملاقات کے معاملے میں وغیرہ، اس پر راہنمائی فرمائیں، اس طرح ایک صاحب کا سوال ہے کہ مرد جو کہ مخنث ہے، اس سے کچھ داڑھیوں والے شخص کی ملاقات جو کہ آج کل وائرل ہے تو اس حوالے سے راہنمائی فرمائیں کہ ان لوگوں نے درست کیا یا نہیں اس سے گلے لگا کر۔

جواب

جو مخنث زیادہ مؤنث کے ساتھ مشابہت رکھے، وہ مؤنث ہی شمار ہوگا، ہر اعتبار سے اس پر مؤنث کے ہی احکام لاگو ہونگے، خواہ پردہ ہو، ملنا ملانا یا دیگر احکامات ہوں، اورجس کی مشابہت مردوں کے ساتھ ہو، اس پر مردوں والے احکام ہوں گے۔ اگر لوگوں نے اس کے ساتھ ہاتھ ملایا یا گلے لگایا، یہ صحیح نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ