سوال 6965

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا مختلف کرنسیوں کے تبادلے میں رقم کم یا زیادہ ہو سکتی ہے؟ یعنی اگر ڈالر کو پاکستانی روپے میں تبدیل کروایا جائے تو کیا رقم کا کم یا زیادہ ہونا جائز ہے؟
کیا یہ بھی جنس کی تبدیلی میں آئے گا؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اب تک اہل علم کا فتویٰ یہی ہے کہ اگر کرنسی میں فرق آ جائے، ملک کی کرنسی اور ہے آپ کی کرنسی اور ہے تو پھر کمی بیشی ہو سکتی ہے مگر لین دین کا معاملہ جو ہے نقد ہونا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ