سوال 6657
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا “صلی اللہ علیہ وسلم” کے الفاظ ہوبہو کسی صحیح حدیث سے ثابت ہیں؟ یعنی یہ مختصر درود و سلام ثابت ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمة اللہ وبرکاتہ۔
جی ہاں، یہ بات متعدد احادیث میں وارد ہوئی ہے، جن میں سب سے مشہور صحیح مسلم کی حدیث ہے، جس میں نبی ﷺ نے فرمایا:
“يَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ صلى الله عليه وسلم فَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ”
یہ الفاظ اسی طرح وارد ہوئے ہیں۔ اس موضوع پر ہمارے ایک فضل اکبر کشمیری صاحب حفظہ اللہ نے بھی ماشاء اللہ ایک تفصیلی مضمون لکھا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: فضل اکبر کاشمیری صاحب کا مضمون عنایت فرما دیں۔ پیشگی شکریہ
جواب: مضمون فضل اکبر کاشمیری: مختصر درود ( صَلَّى اللهُ عَلَيْہ وَسَلَم) کا ثبوت
| Authentic Islamic Info | محدث فورم- Mohaddis Forum https://share.google/65xT9KNHjlVqEZc7J
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




