سوال (746)

کیا موقوف صحیح اور مرفوعاً ضعیف روایت پر اجر کی نیت سے عمل کیا جا سکتا ہے ؟ یہ ایک ہی روایت کے متعلق بات ہے ۔

جواب

اگر معنی مفہوم ایک ہی ہو تو ضعیف کی تائید موقوف سے ہو جائے گی ، اس کا مطلب یہ ہوگا پھر کہ موقوفات بسا اوقات حکما مرفوع ہوتی ہے ، اس کو بھی سامنے رکھنا چاہیے ، اگر معنیٰ و مفہوم الگ الگ ہے تو جہاں صحیح خاموش ہے وہاں موقوف کو لے لیں ، اگر اختلاف دیکھائی نہ دے ، یا جمہور کا جو موقوفا موقف سامنے آئے وہ لے لیا جائے ، باقی ان کو چھوڑ دیا جائے ، باقی ضعیف رہ گیا ہے ، ضعیف کا یہ ہے کہ اس کی جو اہل علم نے شرائط بیان کی ہیں ، ان شرائط کے ساتھ قبول کیا جا سکتا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ