سوال (3155)
اگر ایک بندہ کسی کے ہاں ملازمت کرتا ہے تو جب وہ رخصت کرتا ہے یا چھٹی کرتا ہے تو اس دن کے جو پیسے بنتے ہیں کیا وہ حرام ہوں گے اس بارے میں رہنمائی فرما دیں؟
جواب
کسی بھی ملازمت اور جاب سے پہلے ایک معاہدہ پر سائن اور دستخط ہوتا ہے، اس میں یہ تام چیزیں لکھی ہوتی ہیں، دنیا کے ہر ادارے میں ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ چھٹیاں تحریراً لکھی ہوتی ہے، بلا عذر چھٹی کرنا خیانت ہے، باقی عذر کے بنا پر چھٹی کرنا عین معاہدہ کے مطابق ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ