سوال (6615)

ایک شخص نے دکان لی ہے اور مالک دکان کہتا ہے کہ مجھے کرائے کی بجائے سیل کا 25٪ منافع دو کرایہ رہنے دو، کیا ایسا کرنا درست ہے؟

جواب

دیکھیں، اب وہ کرائے کی بات نہ کریں، کیونکہ بظاہر وہ جگہ اپنی دے رہا ہے اور محنت یہ کرے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ دکان کرائے پر نہیں دے رہا، بلکہ کاروبار میں شریک ہونا چاہ رہا ہے۔
جہاں تک منافع کا تعلق ہے، اس پر وہ پرسنٹیج دے رہا ہے، مثلاً 25٪۔ اگر دونوں فریق رضامند ہوں تو یہ معاملہ جائز ہے۔ یہ پرسنٹیج فکس نہیں ہوگا، کبھی زیادہ ملے گا، کبھی کم، اور یہ دونوں کے درمیان تناسب پر ہوگا۔ رضامندی ہونا ضروری ہے، اور اس کے بعد کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ