سوال (2713)
ایک شخص جہالت کی وجہ سے حدیث کا انکار کر رہا ہو تو کیا اس کی نماز جنازہ چھوڑ دینی چاہیے یا ادا کر لینی چاہیے، وہ شخص واقعی جاہل ہے، اس کا اہل علم کو پتا ہے اور عوام الناس کو بھی علم ہے ۔
جواب
اگر وہ کلی طور پر منکر ہے تو اس کی نماز جنازہ بھی اس جیسے ہی جاہل پڑھیں گے، اہل علم نہیں پڑھیں گے، باقی جزوی طور پر اگر کچھ چیزوں پر اشکال ہوا ہے، اور وہ انکار کر بیٹھا ہے، تو پھر اگر عقیدہ درست تھا، تو پھر نماز جنازہ بھی پڑھ لی جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ