سوال (4759)
مونچھوں کو کتنا بڑھا سکتے ہیں، کیا مونچھوں کے بال اگر پانی وغیرہ میں جائیں تو وہ حرام ہو جاتا ہے؟
جواب
یاد رہے کہ شریعت نے لمبائی اور موٹائی کے حوالے سے کوئی حد بندی تو نہیں کی ہے، یہ عوامی جملہ ہے کہ پانی میں مونچھیں ڈوب جائیں تو پانی مکروہ ہوجاتا ہے، یا کسی عالم دین کا قول ہو سکتا ہے، مونچھیں، ناخن، زیر ناف بال یا بغل کے بال ان کے کاٹنے کی آخری حد چالیس دن ہے، جو نفیس لوگ ہوتے ہیں، ہر ہفتے اہتمام کرتے ہیں، لیکن آخری حد چالیس دن ہے، اس سے آگے اگر کوئی جائے گا تو گہنگار ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ