سوال 6755
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
محترم سوال یہ ہے کہ ایسی کاپیاں، رجسٹر یا کتابیں ہوں، جن میں اللہ کا نام ہو، صحابہ کا نام ہو، انبیاء کا نام ہو، ان کو جلانے کا اور اُنکی راکھ کا کیا حکم ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بعض شہروں میں اس کے لیے الگ سے جگہ متعین ہوتی جیسا کہ پرانے کنویں وغیرہ تو وہاں پر رکھ دیں.
ورنہ کسی پاک جگہ پر رکھ کر جلادیں اور ان کی راکھ کو بہتے پانی، نہر وغیرہ میں بہا دیں.
جیسا کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے مقدس اوراق جلانے کا حکم دیا تھا.
بخاری#4987
موجودہ بے علمی کے دور میں ایسے جلانا فتنہ کا باعث ہوسکتا ہے، علم سے دور “جزبات پرست” لوگ اسے توہین سمجھ لیں گے اس لیے جلانے سے اجتناب کر لینا چاہیے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




