سوال (5759)

ایک خاتون کی طرف سے سوال ہے، میرے شوہر نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر تم نے یا کسی نے میرا نام بھی لیا تو تمہیں طلاق طلاق طلاق۔ اب مجھے سچویشن کے حساب سے یہ سمجھ میں آیا کہ وہ مجھے منع کر رہے ہیں کہ کسی رشتہ دار کے آگے نام نہیں لینا میرے بارے میں بات نہیں کرنا۔ مجھے جو سمجھ آئی تھی شرط وہ میں نے پوری نہیں کی لیکن میں نے اپنے دوستوں کے آگے بات کر دی۔ مجھے پتہ ہے جب مرد طلاق دیتا ہے تو ہو جاتی ہے اگر اس کی انٹینشن ہو تو، لیکن انہوں نے مشروط طلاق دی تھی ان کی نیت تھی طلاق والی۔ لیکن کنڈیشن مجھے سمجھ ہی نہیں آئی اور میں نے غلطی سے شرط پوری کر دی تو کیا طلاق ہو گئی۔
میرے حساب سے تو کنڈیشن جب سمجھ ہی نہیں آئی مجھے تو نہیں ہوئی، لیکن الله بھی اس گناہ کی سزا نہیں دیتا جس کا انسان کو علم نہ ہو۔ یہ سائلہ کی تحریر ہے؟

جواب

یہ تو شوہر سے حلفیہ بیان لے لیا جائے کہ اس نے کس کنڈیشن پر مشروط کیا تھا، پھر فیصلہ ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: شیخ صاحب شوہر نے مطلقاً کہا تھا؟
جواب: پھر ایک طلاق رجعی تو واقع ہوگی، اگلے مراحل کے لئے عدت کو دیکھنا ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ