سوال (5399)
مقتدی اپنی رہی ہوئی نماز مکمل کرنے کے لیے کب اٹھے گا، کیا ایک طرف سلام پھیرنے کے بعد اٹھے گا یا دونوں طرف سلام پھیرنے کے بعد اٹھے گا؟
جواب
امام کی پوری اقتداء کرے گا اور دونوں طرف امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہوگا۔ کیونکہ امام کی مکمل نماز تک یہ اسکی اقتداء میں ہوتا ہے۔
البتہ اگر جلد بازی یا لاعلمی و عادتاً ایک طرف سلام کے بعد کھڑا ہو جاتا ہے تو نماز بہرحال ہوجائے گی۔ ان شاءاللہ لیکن یہ عادت اچھی نہیں۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ