سوال (3148)
ایک بندہ پہلی رکعت ہی میں جماعت کی نماز میں شامل ہوا مگر امام کے سلام پھیرنے کے بعد عدم توجہ، بے دھیانی یا بھول کی وجہ سے سلام پھیرنے کے بجائے اگلی رکعت کے لیے کھڑا ہوکر سورت فاتحہ پڑھنے لگا ہے، اس دوران اسے یاد آیا کہ وہ تو پہلی رکعت ہی میں شامل ہو گیا تھا۔ اب اس کے لیے کیا حکم ہے؟
جواب
اس کو چاہیے کہ بیٹھ جائے یا رکعت پوری کرکے بیٹھ جائے، سجدہ سہو کرے، جس طرح سجدہ سہو سلام سے پہلے یا سلام کے بعد کیا جاتا ہے، یہ سہو و نسیان ہے، یہ کبھی بھی ہو سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




