سوال (5833)
اگر امام جماعت کروانے کیلئے ابھی آگے نہ آیا ہو تو مقتدی تکبیر کہہ سکتا ہے یا امام کا جائے نماز پر آنا کھڑا ہونا ضروری ہے اور محترم کیا ایسی کوئی حدیث ملتی یے۔ صحیح سند کے ساتھ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جماعت کروانے کیلئے صحابہ کی تکبیر کی آواز سن کر اپنے حجرے سے باہر آتے تھے؟
جواب
حدیث مبارک واضح ہے۔
“لا تقوموني حتي تروني”
تم کھڑے نہ ہونا، یہاں تک مجھے دیکھ لو۔
مقتدیوں کا کھڑے ہونا اور اقامت کا تعلق امام کی آمد سے ہے، اقامت کہہ دینا اور امام کا بعد میں آنا یہ اس لیے کہ ہم نے امام کو ملازم سمجھا ہوا ہے، اس لیے اب تو امام کی کوئی جرت ہی نہیں، اقامت کہہ دو، وہ کہاں بھی خود آ جائے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




