سوال (2996)

کیا مقتدی محراب میں امام کی جگہ یا محراب کی حدود میں سنتیں پڑھ سکتا ہے؟

جواب

نمازی مسجد میں جہاں چاہے نوافل اور سنتیں ادا کر سکتا ہے، کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

بارك الله فيكم و عافاكم
صحیح مسلم کی اس حدیث کی روشنی میں

“وَ لَا يَؤُمَّنَّ الرَّجُلُ الرَّجُلَ فِي سُلْطَانِهِ، وَلَا يَقْعُدْ فِي بَيْتِهِ عَلَى تَكْرِمَتِهِ إِلَّا بِإِذْنِهِ”

زیادہ مناسب یہ معلوم ہوتا ہے کہ امام کی امامت والی جگہ پر اس کے اذن کے بغیر سنن ادا نہ کرے اکرام و منصب کا یہی تقاضا ہے، جب گھر کی مسند قابل احترام نشت پر بلا اجازت بیٹھنے سے روکا جا رہا ہے تو مسند امامت تو اس سے بڑھ کر قابل احترام جگہ ہے۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ