سوال (774)

نماز کے اختتام پر جو سلام پھیرا جاتا ہے ، وہ سلام کس کو جاتا ہے یا اس کی حقیقت کیا ہے ؟ امام کے پیچھے مقتدی کی ایک یا دو رکعت رہ جائیں تو تیسری رکعت میں کیا امام کے ساتھ رفع الیدین کرے گا یا امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی تیسری رکعت میں رفع الیدین کرے گا ؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں ۔

جواب

اس میں شاید دو ٹوک نص موجود نہیں ہے ، اس میں اس لیے نماز پڑھنے والے مصلی کو اجازت ہے ، اس سے نماز میں ان شاءاللہ نقص واقع نہیں ہوگا ، کہ وہ اپنا اعتبار کرتے ہوئے دو رکعات کی تکمیل رفع الیدین کرتا ہے تو بھی ٹھیک ہے ، اور کسی وجہ سے امام کی اقتداء میں رفع الیدین کرتا ہے تو بھی ٹھیک ہے ، اگر رہ گیا ہے تو بھی بہرحال نماز اس کی ہوگئی ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ