سوال (5862)
امام صاحب نماز میں ایک سجدہ زیادہ کیا اور سلام پھیر کر کچھ دیر بعد مقتدیوں نے بتایا اور امام صاحب نے سجدہ سہو کیا لیکن کچھ لوگ جو نماز میں بعد میں ملے تھے وہ کھڑے ہو چکے تھے بعض رکوع میں تھے تو انہوں نے سجدہ نہیں کیا انھیں کیا کرنا چاہیے تھا؟
جواب
صورت مسئولہ میں چونکہ امام نے سلام پھیرنے سے پہلے سجوہ سہو نہیں کیا، اس لیے جو مقتدی دوران جماعت نماز میں شامل ہوئے تھے، وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی باقی رکعات کی ادائیگی کریں گے، وہ امام کے ساتھ سجوہ سہو نہیں کریں گے، وہ اپنی رکعات کی تکمیل جاری رکھیں گے، البتہ جب وہ مقتدی اپنی نماز کی رکعات پوری کر لیں تو سلام پھیرنے سے قبل سجوہ سہو کریں گے۔
فضیلۃ العالم امان اللہ عاصم حفظہ اللہ