سوال (4604)
مقید تکبیرات یعنی نو ذوالحجۃ کی نماز فجر کے بعد امام مقتدی دونوں بلند آواز سے پڑھیں گے، ان کے پڑھنے کی کوئی تعداد مذکور ہے کہ دو مرتبہ یا تین مرتبہ بلند آواز سے پڑھیں گے، تعداد کے متعلق بتا دیں۔
جواب
تعداد مقرر نہیں کی گئی ہے آپ مکمل عشرہ ذی الحجہ اور تیرہ کی عصر تک کثرت سے تکبیرات کا اہتمام کریں کہ اس عشرہ کے اعمال رب العالمین کے نزدیک سال بھر کے اعمال سے محبوب اور افضل ہیں۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ