سوال (2490)
کیا مردہ پیدا ہونے والے بچہ کا جنازہ ہوسکتا ہے؟
جواب
ماں کے رحم میں اگر بچے کو چار ماہ ہوئے ہیں، اس کے بعد بچے کا تولد ہوا ہے، تو اس بچے کو سقط کہتے ہیں۔
حدیث میں آتا ہے۔
“السِّقطُ يُصلَّى عليه، ويُدْعَى لوالِدَيه بالمغفرةِ والرحمةِ”.
سقط پر نماز جنازہ پڑھی جائے گی، والدین کے لیے دعا ئےمغفرت کی جائے گی۔
باقی یہ وجوب نہیں ہے، استحباب ہے، مطلب یہ ہے کہ نماز جنازہ پڑھنے کا جواز موجود ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ