سوال (5543)
جب مردے کو غسل دیا جاتا ہے تب پہلا اور دوسرا کلمہ پڑھنا چاہیے، کیا مردے کو غسل دیتے وقت کوئی دعا ثابت ہے؟
جواب
ہمارے علم میں کوئی خاص دعا ثابت نہیں ہے، بس پردہ پوشی کا حکم ہے، کوئی عیب دیکھو، غسل دینا ذمے داری ہے، اس کو احسن طریقے سے نبھاؤ، بس نرمی کے ساتھ احسن انداز میں غسل دیا جائے، یہی کچھ صحیح روایات میں ملتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ