سوال (3380)
ایک شخص دس دن قبل وفات پا گیا ہے، جس کی عمر بیس سال تک ہے، وہ ماشاء اللہ پانچ وقت کا نمازی تھا تو اس کی دوستی اس کے ایک کزن اور امام مسجد سے تھی، وفات کے بعد کزن کے خواب میں آیا امام اور وہ بیٹھے تھے اور مرنے والا آیا۔ کزن بولا یہ بھائی تو فوت ہو گیا ہے، مرنے والا کہنے لگا نہیں میں تو ابھی زندہ ہوں۔ تعبیر مطلوب ہے۔
جواب
عمومی طور پر اس کی تعبیر یہ بنتی ہے کہ وہ شہادت کے مقام پر فائز ہوگیا ہے، اللہ تعالیٰ اس کو شہادت کے مقام پر فائز کرے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




