سوال (3141)

مرغ ذبح کرتے “بسم اللہ” بھولنے کی صورت میں وہ مرغ کو کھانا جائز ہوگا؟

جواب

مسلمان یا اھل کتاب ذبح کے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول جائیں یا جہالت کی وجہ سے نہ پڑھیں تو ذبیحہ حلال ہے ان شاءاللہ، باقی عمدًا ترک کرنے سے حرام ہوگا۔ کھانے والا بسم اللہ پڑھ کر کھائے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ