سوال (590)

مرتضی بن بخش کون ہے؟ اور ان کا عقیدہ و منہج کیا ہے؟

جواب

مرتضی بن بخش صاحب بطور اردو سپیکر اور داعی کے جانے جاتے ہیں۔ ہماری معلومات کی حد تک یہ باقاعدہ عالم دین نہیں ہیں اور نہ برصغیر پاک و ہند کے کسی ادارے یا عالم دین کے حوالے سے ان کا کوئی تعارف ہے، البتہ اپنی تقاریر اور بیانات سے بظاہر اہل حدیث اور اہل توحید محسوس ہوتے ہیں، برصغیر کے علمائے کرام مثلا فضیلۃ الشیخ عبد اللہ ناصر رحمانی، فضیلۃ الشیخ مبشر ربانی وغیرہ کبار علمائے کرام کے خلاف ان کے بیانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ مدخلی طرز فکر کے حامل ہیں اور اسی نظر سے دیگر اہل علم کو دیکھتے ہیں۔ فضیلۃ الشیخ عبید الجابری رحمہ اللہ جو کہ مدخلی منہج کے کبار اہل علم میں سے سمجھے جاتے ہیں، ڈاکٹر مرتضی بن بخش صاحب نے ان سے اپنے حق میں تزکیہ بھی حاصل کیا ہوا ہے۔ واللہ اعلم۔

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ