سوال (4023)

کسی شخص نے روزہ رکھا اور اچانک وہ کسی کے جنازے میں شرکت کے لیے شہر سے تقریباً دو سو کلو میٹر دور گیا ہے۔ یعنی وہ مسافر ہے کیا وہ سفر میں روزہ کھول سکتا ہے؟

جواب

جی ہاں! اگر وہ مسافر ہوگیا ہے تو روزہ افطار کر سکتا ہے، باقی وہ رکھنا چاہے تو رکھ سکتا ہے جیسا بعض سلف کا عمل ہے، لیکن افضل روزہ افطار کرنا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:
جی یہ روزہ افطار کرسکتا ہے، بعد میں قضاء دے گا۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ