سوال (4931)

آپ سے اگر کوئی لڑکی اسلام قبول کرتی ہے تو اس کا ولی کون ہوگا، وہی ماں پاب جو کفر پر ہیں؟ اب وہ اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کرے تو کیا پسند سے کورٹ میرج کرے، جو اسلام کے خلاف ہے،ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں تو اب یہ لڑکی کیا کرے گی؟

جواب

کافر ولی نہیں بن سکتا، بچی نے اسلام قبول کیا ہے، تو اس کے والد کی ولایت ختم ہوگئی ہے، وہ اس کا ولی مرشد نہیں رہا ہے، پھر حدیث میں آتا ہے کہ جس کا ولی نہ ہو، حاکم وقت اس کا ولی ہے، وہ عدالت سے رجوع کرے، کیونکہ عدالت گورنمنٹ کے تابع ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ