سوال (1616)
کیا مسلمان اپنے مسلمان بھائی کو اختلافات کی وجہ سے مباہلہ کا چیلنج دے سکتا ہے ؟
جواب
مباہلہ ہو سکتا ہے ، اگر مسئلہ سنگین اور سخت ہے تو مباہلہ ہو سکتا ہے ۔
عکرمہ رحمہ اللہ نے بھی ایک مباہلہ کا ذکر فرمایا ہے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے فرمان کے بارے میں :
”اِنَّمَا يُرِيْدُ اللّٰهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَهْلَ الْبَيْتِ” (الأحزاب: 33]
”اے اہل بیت اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکی کو دور کر دے اور تمہیں اچھی طرح پاک صاف بنا دے”۔
یہ آیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات کے بارے میں نازل ہوئیں۔
عکرمہ رحمہ اللہ نے فرمایا جو چاہتا ہے کہ میں اس سے مباہلہ کروں اس آیت پر کہ یہ آیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیویوں کے بارے میں نازل ہوئی تو میں مباہلہ کے لیے تیار ہوں۔
[تفسیر ابن ابی حاتم، ج : 9 ، ص : 3134]
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ