سوال (1840)
کسی مسلمان کو بطور گالی ابن سبا یا رئیس المنافقین کہنا کیسا ہے ؟
جواب
کسی مسلمان کو گالی دینا ابن سبا یا رئیس المنافقین کہنا جائز نہیں ہے ، اگر دوسرا آدمی ان القاب کا حق دار نہ ہو تو یہ الفاظ کہنے والے پر لوٹ آتے ہیں ، وہ خود ان کا مصداق ٹھہرے گا ۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ