سوال (4056)

یہ جو مشرک اور بے دین قسم کے لوگ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جا کر کہتے ہیں ہمیں اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے بلاوا آیا ہے۔ اب ان کو بندہ کیا کہے؟

جواب

اللہ کی طرف سے بلاوے کی دلیل تو کتاب و سنت سے ثابت ہے، جیسے “وماتوفیقی الا بالله” لا حول ولا قوۃ الا بالله ” اور “اذا قضی امرا فانما یقول لہ کن فیکون” اب ان کو بندہ یہ کہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے بلاوے کی دلیل آپ پیش کردیں۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

سائل: جی شیخ سوال یہ ہے کہ مشرک اور بے دین لوگوں کو اللہ کی طرف سے بلاوا کیسے آ جاتا ہے؟
جواب: کسی کو ہدایت دینے کے لئے اور کسی پر حجت تمام کرنے کے لیے یا جو رب کی حکمت ہو، فقط بلاوا نجات کی دلیل نہیں اور فقط بلاوا رب کی رضا کی بھی دلیل نہیں، بلاوے سے مراد اللہ کی مشیئت و اذن ہے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ