سوال (414)

اس پر فتن دور میں ہمیں نصیحت کریں کہ ہم اس فتنوں سے کیسے بچ سکتے ہیں ، جیسے آج کل لوگ سیاست دانوں کے پیچھے پاگل ہو رہے ہیں اچھے خاصے اہل حدیث اور کچھ علماء بھی ہیں جو اس فتنے کا شکار ہو رہے ہیں۔ اور پاکستان اکثر سیاسی جماعت اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے رہنمائی درکار ہے۔ ؟

جواب

میں تو بس بطور نصیحت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث ذکر کروں گا ۔
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! نجات کی کیا صورت ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

“أَمْسِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ وَلْيَسَعْكَ بَيْتُكَ وَابْكِ عَلَى خَطِيئَتِكَ”

«اپنی زبان کو قابو میں رکھو، اپنے گھر کی وسعت میں مقید رہو اور اپنی خطاؤں پر روتے رہو» [سنن الترمذی : 2406]

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ