سوال (2796)

کیا مشت زنی کرنے سے جو منی نکلتی ہے اس پہ بھی غسل فرض ہے؟

جواب

جی غسل فرض ہے اور توبہ بھی لازم ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

مشت زنی حرام ہے، قرآن کریم میں ارشادِ باری تعالی ہے:

“وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِفُرُوۡجِهِمۡ حٰفِظُوۡنَۙ ۞ اِلَّا عَلٰٓى اَزۡوَاجِهِمۡ اَوۡ مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُمۡ فَاِنَّهُمۡ غَيۡرُ مَلُوۡمِيۡنَ‌ۚ‏ ۞فَمَنِ ابۡتَغٰى وَرَآءَ ذٰ لِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الۡعٰدُوۡنَ‌”[المومنون:5 – 7]

«اور جو لوگ اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں، سوائے اپنی بیویوں اور لونڈیوں کے یقینا یہ ملامتیوں میں سے نہیں ہیں، لہذا جو اس کے سوا کچھ اور چاہیں وہی حد سے تجاوز کرنے والے ہیں»
یہاں بيويوں اور لونڈیوں کے دو جائز طریقے بیان کرنے کے بعد واضح الفاظ میں ارشاد باری تعالی ہے:

“فمن ابتغى وراء ذلك فأولئك هم العادون” [سورة المؤمنون : 07]

«جو ان کے علاوہ کوئی اور طریقہ اختیار کرتے ہیں وہ حلال کی حد سے حرام کی طرف تجاوز کرنے والے ہیں»
سب سے پہلے توبہ کرنی چاہیے، باقی ظاہر سی بات ہے کہ غسل تو لازمی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ