سوال (6540)

کشمیر میں آپ کو پتا ہوتا ہے مسجد کے ساتھ حمام ہوتا ہے۔ وہ حمام کیا ہوتا ہے؟ اس میں ہیٹنگ سسٹم ہوتی ہے نیچے سے، مطلب کوئی لکڑیاں ڈال کے گرم ہوتا ہے حمام میں۔ تو اس کے ساتھ ہی باتھ روم بھی ہوتے ہیں۔ تو کسی مسجد میں اس کے ساتھ دو لیٹرین پوائنٹ بھی ہیں وہی حمام کے اندر ہی۔ تو کیا وہ صحیح ہے؟ تو اس بارے میں تھوڑا پتا کر کے مجھے بتائیں، وہ ان کو ایک مسجد کا مسئلہ ہے اس وجہ سے۔

جواب

مشترکہ باتھ روم، جس میں غسل خانہ اور بیت الخلا ایک ساتھ تعمیر کیے جاتے ہیں، اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے۔ موجودہ حالات میں اس طرح کی تعمیر میں کوئی شرعی قباحت نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ