سوال (3540)
میوزک اور خلط ملط ماحول والی شادی میں جانے کے بارےمیں علما کیا کہتے ہیں، کیونکہ اکثر و بیشتر وہ رشتے داروں کی شادیاں ہوتی ہیں۔
جواب
اولی اور عزیمت کا راستہ یہ ہے کہ سر اٹھا کر کہیں کہ ہم نہیں آئیں گے، اگر اس قدر ہمت نہیں ہے، اور بات بڑھ کر قطع رحمی تک جا سکتی ہے، نصحیت کردیں، خانہ پوری کے تحت جائیں، حاضری لگوا کر واپس آجائیں، کبھی جائیں کبھی انکار کردیں، کبھی سمجھا دیں، اس طرح بین بین معاملہ رکھیں، یہ کفر و شرک یا بدعات کے معاملات نہیں ہیں، یقیناً اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہے، نہیں جانا چاہیے، لیکن یہ معاملہ قطع رحمی تک نہیں جانا چاہیے، بلکہ ہر پہلو سے اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ