سوال (5821)

ایک مسلمان کے لئے بھارتی بحریہ میں بطور فوجی بھرتی ہونے کا قرآن و سنت کی روشنی میں کیا حکم ہے؟

جواب

فتنے کے دور میں شرطہ، قاضی وغیرہ کے عہدہ لینے سے منع کیا گیا تھا، یہ ہے بھی دوسرا ملک، خدمت کی حد تک ٹھیک ہے، لیکن اگر آپ کو مسلمانوں سے لڑاتے ہیں، تو آپ دیکھیں کہ کیا کرنا ہے، اس طرح وہاں شراب خانے ہیں، ایسے اسٹور ہیں، جہاں حلال و حرام بکتا ہے تو طے کرنا چاہیے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے، ہمارے نزدیک یہ ہے کہ اگر آپ کو جوائن کرنا ہے تو یہ طے کرلیں کہ مجھے اس طرح کی مداخلت نہیں کرنی، کیونکہ میں مسلم ہوں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ