سوال (3639)
کیا مسلمان کسی عیسائی کی قبر کھود سکتا ہے اس کا کوئی شرعی حکم بیان کریں۔
جواب
عیسائی کی قبر کھودی بھی جا سکتی ہے، اور عیسائیوں سے قبر کھدوائی بھی جا سکتی ہے، اس میں عقیدہ کے اعتبار سے کوئی آنچ نہیں آئے گا، کوئی اپنے طور پہ اجتناب کرتا ہے، تو اس کی تقوی و زہد کا اجر اللہ تعالیٰ کے پاس ہے، لیکن ایسی کوئی ممانعت ہمیں دیکھنے میں نہیں آتی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ