سوال (3167)

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ بندہ فوت ہوگیا اور ورثاء میں سے ایک بیٹی جو ابھی غیر شادی شدہ ہے تو اس کی شادی کا خرچہ والد صاحب کی جائیداد سے الگ کر کے پھر تقسیم کیا جائے گا؟ یا پھر شادی کی ذمیداری بھائیوں کے اوپر ہے اور جائیداد تقسیم کردی جائے گی؟ کیونکہ جو میت کے حقوق ہیں عموما وہ تین ہی بیان کئیے جاتے ہیں، تجہیز و تکفین، قرض، وصیت۔ تو کیا بیٹی کی شادی کا خرچہ بھی نکالا جائے گا یا نہیں؟

جواب

غیر شادی شدہ بیٹے بیٹی کی شادی کے اخراجات متوفی کی جائیداد میں سے منہا نہیں کیے جائیں گے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ