سوال (3804)

اگر کسی بیمار کے بقیہ دو، تین سالوں میں روزے رہ گئے ہوں اور وہ مال نا ہونے کی وجہ سے فدیہ نا دے سکا ہو تو کیا جب اس کے پاس استطاعت ہو پھر فدیہ دے سکتا ہے؟

جواب

بیماری کی وجہ سے اگر روزے چھوڑ دیے ہیں، بعد میں صحتیاب ہوگیا ہے تو وہ روزے ہی رکھے گا، اگر وہ مستقل بیمار ہے تو پھر فدیہ اس کے ذمے ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ