سوال (3251)
کیا مطلقہ ثلاثہ عدت سابقہ خاوند کے گھر میں گزارے گی؟
جواب
رجعی طلاق کی صورت میں عدت شوہر کے گھر میں گزارے گی، ممکن ہے کہ صلح کی کوئی صورت نکل آئے، تیسری طلاق کے بعد وہ اپنے اولیاء کے ہاں چلی جائے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
طلاق ثلاثہ سے اگر تین طلاقیں ایک ہی مجلس میں مراد ہیں تو ایک رجعی طلاق واقع ہوگئی، عورت طلاق رجعی کی عدت شوہر کے گھر میں گذارے گی، اگر طلاق بائنہ ہے تو پھر شوہر کے ہاں عدت نہیں گزارے گی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ