سوال (4819)

مشارکت و مضاربت میں نفع نقصان کا حساب کیسے لگایا جائے گا اگر نقصان ہو تو جو محنت کر رہا ہے وہ بھی نقصان ادا کرے گا پیسوں سے؟

جواب

مضاربت میں یہ ہوتا ہے کہ اگر نقصان ہوگیا ہے  تو پیسے والے کا پیسہ چلا جائے گا، اور محنت کرنے والے کی محنت جائے گی، یہ چیز مضاربت کی بحث دیکھنے سے مل جائے گی، غالباً سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا اس حوالے سے قول ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ