سوال (2454)
کیا قبر سے نکلنے والی چیزوں کو مار سکتے ہیں؟ جیسا کہ سانپ وغیرہ۔
جواب
موذی جانوروں کو مارا جا سکتا ہے، اس کے لیے کوئی قید نہیں ہے، اور اس قسم کے معاملات میں غیر ضروری بدشگونی لینا صحیح نہیں ہے، لہذا موذی جانور جہاں بھی ملے مار دینا چاہیے، باقی ایک خاص تناظر میں گھر کے احکامات الگ ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ